اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بل گیٹس سےسائرہ افضل تارڑکی دبئی میں ملاقات

ابوظہبی/پنڈی بھٹیاں(زین امتیاز)وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے ابو ظہبی میں بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات کی ، ملاقات میں بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن اور حکومت پاکستان کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر بل گیٹس کاکہناتھا کہ پولیو کے علاوہ ہم صحت کے شعبے میں جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کےلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں انہوں نے خصوصی طور پر پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت اس مرض کے خاتمے کےلئے بھر پور کاوشیں کر رہی ہے، انہوں نے پولیو کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے اور صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے پر وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کو خراج تحسین پیش کیا اور اس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔