اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہائیکورٹ کا پنجاب اوورسیز کمیشن کو جائیدادوں کے مقدمات میں مداخلت بندکرنے کاحکم

لاہور(نبیل رشید)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب اوورسیز کمیشن کو جائیدادوں کے دیوانی اور فوجداری مقدمات میں مداخلت سے روکتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کمیشن اپنی قانونی حدود سے تجاوز نہ کرے، تقسیم وراثت اور ملکیت کے زیر التواءمقدمات کی موجودگی میں قبضے کروانا یا چھڑوانا کمیشن کا کام نہیں،کوئی دوسرا سرکاری محکمہ عدالتی کام نہیں کر سکتا ،فاضل جج نے یہ فیصلہ شجاع الرحمن سمیت متعدد شہریوں کی 11درخواستیںمنظور کرتے ہوئے سنایا، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب اوورسیز کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شہریوں کی جائیدادوں کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے کمیشن کیطرف سے ایسے تنازعات میں مداخلت کی جا رہی ہے جن جائیدادوں کی تقسیم ِوراثت، ملکیت یا دیگر نوعیت کے دیوانی یا فوجداری مقدمات عدالتوں میں زیر التواءہیں، اوورسیز کمیشن کے افسران پولیس کے ہمراہ کسی بھی شکایت پر دوسرے فریق کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور گن پوائنٹ پر گھر یا جائیداد خالی کروا رہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز ہے، پنجاب اوورسیز کمیشن کی طرف سے ڈائریکٹر لیگل راجہ زبیر پیش ہوئے اورموقف اختیار کیا کہ اوورسیز کمیشن زیر التواءمقدمات میں مداخلت نہیں کرتا بلکہ قانون کے مطابق ہی اوورسیز پاکستانیوں کو تحفظ اور سہولت فراہم کرتا ہے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انوار حسین نے موقف اختیار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، یہ قانون اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہی بنایا گیا عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد اوورسیز کمیشن کو جائیدادوں کے دیوانی اور فوجداری مقدمات میں مداخلت سے روک دیا اور قرار دیا کہ کمیشن اپنی قانونی حدود سے تجاوز نہ کرے تقسیمِ وراثت اور ملکیت کے زیر التواءمقدمات کی موجودگی میں قبضے کروایا یا چھڑوانا کمیشن کا کام نہیں، اوورسیز کمیشن کو جائیدادوں کے دیوانی و فوجداری مقدمات میں مداخلت کا اختیار نہیں، عدالت نے مزید قرار دیا کہ اوورسیز کمیشن کا کام جائیدادوں کے قبضے دلوانا نہیں ہے پنجاب اوورسیز کمیشن جائیدادوں پر قبضوں سے متعلق اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے اور عدالتوں کے اختیار استعمال نہ کرے، عدالت نے مزید قرار دیا کہ اوورسیز کمیشن بلاثبوت شہریوں کو ہراساں کرنا اور دھمکانا بھی بند کرے جو کام عدالت کا ہے، وہ کوئی سرکاری محکمہ کیسے کر سکتا ہے، عدالت نے کہا کہ تفصیلی فیصلے میں پنجاب اوورسیز کمیشن کی حدود کا تعین بھی کر دیا جائےگا۔