اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملاقاتیں، مسکراہٹیں، باتیں، یقین دہانیاں

لاہور(شاہدرضوان)سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان لاہورمیں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی جس میں باقر نجفی رپورٹ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا،ملاقات میں سابق صد ر آصف علی زردار ی کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون پرعوامی تحریک کےساتھ ہیں ماڈل ٹاؤن شہدا کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گاانہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بربریت کی بدترین مثال ہے شہدا کے لواحقین کو ساڑھے تین سال بعد بھی انصاف نہیں مل سکاڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ رپورٹ سامنے آ نے کے بعدقاتل اورمنصوبہ سازبے نقاب ہوئے،واضح رہے آصف علی زرداری کا منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا یہ پہلادورہ ہے،ملاقات میں خرم نوازگنڈاپور،خورشید شاہ ،قمرزمان کائرہ اور دیگر شریک ہیں۔