اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی اشتعال انگیزی، 2 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی ،ایک بھارتی فوجی ہلاک 5 زخمی

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور ایک خاتون کو زخمی کردیا ہے پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ایک بھارتی فوجی کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا ہے.پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج نے چری کوٹ کے گاؤں چفر میں جنازے پر فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور ایک خاتون کو زخمی کردیا ہے.آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں.آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونی والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے.