اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنچایت کے حکم پر مردوزن پر منہ کالا کرکے جوتوں کی بارش

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پنچایت کے حکم پر ایک خاتون اور مرد پر اہل علاقہ نے منہ کالا کرکے سرعام جوتے برسائے تاہم پولیس نے آکر دونوں کی جان بخشی کرالی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شہباز کالونی میں بدچلنی کے شبہ میں پنچایت کے حکم پر اہل علاقہ نے عاصم نامی شخص کو اس کے گھر سے باہر نکالا اور منہ کالا کرکے اس کے سرپر جوتے برسائے ۔ اس دوران علاقہ مکینوں نے خاتون کو بھی پکڑ لیا اور اس کو بھی سرعام جوتے لگائے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سبزی منڈی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور متاثرہ مرد کو لے کر تھانے منتقل کردیا اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔