اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور کے 13بڑے سرکاری سکول دانش اتھارٹی کے حوالے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اساتذہ کا احتجاج بے سودرہا،صوبائی محکمہ تعلیم نے لاہور کے 13بڑے سرکاری سکول دانش اتھارٹی کے حوالے کردیئے ہیں۔نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے کئی روزہ احتجاج اور دھرنے ان کے کام نہ آئے ،صوبائی محکمہ تعلیم نے لاہور میں موجود 13بڑے سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کردیئے ہیں جس کا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دانش اتھارٹی کے حوالے کئے گئے سکولز میں لاہورگورنمنٹ ہائی سکول تاج پورہ سکیم،گرلزہائی سکول آر اے بازار، سینٹرل ماڈل سکول سمن آباد، گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ، جونیئراورسینٹرل ماڈل سکول نمبر2 ریٹی گن روڈ، اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈ،کمپری ہینسوگرلزہائی سکول وحدت روڈ،گورنمنٹ ہائی سکول ٹاو¿ن شپ اس فہرست میں شامل ہیں۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ دانش اتھارٹی کے حوالے کردہ ان سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد 2ہزار سے زائد ہے۔خیال رہے کہ سکولوں کو پرائیویٹ کیئے جانے کے خلاف پنجاب بھرکے سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے فیصلے کےخلاف شدید احتجاج کیااور دھرنا دیا تھا۔