اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محبت میں ناکامی ،نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کر لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )محبت میں ناکامی پر نوجوان نے لڑکی پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی،جس سےلڑکی زخمی اور نوجوان دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک نوجوان نے لڑکی پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کوبھی گولی مارلی۔دونوں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں لڑکی کی حالت سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم لڑکا دم توڑ گیا۔واقعہ کی مطابق کوٹ لکھپت کے رہائشی اظہر نامی لڑکے نے مبینہ طورپر محبت میںناکامی پر گھر کے قریب رہنے والی لڑکی کے گھر میں گھس کر اسے گولیاں ماردیں جس سے وہ زخمی ہو گئی جس کے بعد اظہر نے خود کو بھی گولی مار کر شدید زخمی کرلیا اسے فوری طور پر جناح ہسپتال لے جا یا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔