اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ن لیگ کے 55 ایم این اے استعفیٰ دینے کیلئے تیار، اگر سیٹی بجی توتعداد 60 ہوسکتی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 40 سے 55 ایم این اے استعفیٰ دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور اگر سیٹی بجی تو یہ 60 تک بھی ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس اسمبلی کا حسن ہوتا ہے اور اس میں تقریباً تمام ارکان ہی شریک ہوتے ہیں لیکن اس بجٹ میں کورم پورا نہیں ہورہا ۔ اسحاق ڈار خود اسمبلی میں آنا پسند نہیں کررہے کیونکہ وہ بہت زیادہ ڈپریشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے میں نے پوچھا کہ اسحاق ڈار تمہاری سیٹ پر کیا کرنے آیا تھا توشاہ محمود نے کہا کہ بس وہ میرے پاس چل کر آئے تھے ۔ ہر پارٹی کے اندر ایک مصطفیٰ کمال پیدا ہورہا ہے۔ ن لیگ کے اندر 45 سے 55 ایم این اے تیار ہیں اور اگر سیٹی بجی تو یہ 60 تک بھی ہوسکتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو صرف اسی صورت میں جمہوریت بچ سکتی ہے اور اگر عوامی مطالبے کے مطابق چوکوں، چوراہوں میں احتساب ہوا تو جمہوریت بیوہ ہوجائے گی۔