اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈی سی او اور ڈی پی او گجرات کا لالہ موسیٰ سبزی منڈی ، سستا بازار گجرات کا دورہ، سپیشل پرائس مجسٹریٹ کی طرف سے گرانفروشوں پر مقدمات

گجرات(بیورورپورٹ)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سبزی اور فروٹ منڈیوں میں لائی جانیوالی تمام سبزیوں اور پھلوں کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے، بغیر نیلامی فروخت کرنے یا ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او رائے ضمیر الحق کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ کے دورہ کے موقع پر کیا، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی ، ریونیو، پولیس اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی انکے موجود تھے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او گجرات نے منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور گرانفروشی کی روک تھام حکومت پنجا ب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر فوری ایکشن کے لئے سہولت سنٹر قائم کیا جاچکا ہے جہاں پرائس مجسٹریٹ بھی متعین کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے سبزی و فروٹ کے کاروبار سے منسلک کاروباری افراد سے کہا کہ وہ ماہ رمضان میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت سے بھرپو تعاون کریں۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ ضلعی پولیس گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے لئے پوری طرح الرٹ ہے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی یقینی بنائی جارہی ہے ۔ اس سے قبل اے سی کھاریاں، مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے دونوں افسران کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(بیورورپورٹ)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رمضان سستا بازار شاہجہانگیر روڈ اور ظہور الٰہی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور سبزیوں ، پھلوں، گوشت اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے اسٹالز کا معائنہ کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم او خرم محمود ، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل بھی انکے ہمراہ تھے۔ رمضان بازاروں کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او نے خریداری کے لئے آنیوالے افراد سے بھی فراہم کی جانیوالی سہولیات اور قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازار میں تمام اشیائے خورد و نوش وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیں ، ڈبوں میں پیک دودھ، بوتلیں اور دیگر اشیا ء برانڈڈ ہوں اور ان پر ایکسپائری کی تاریخ بھی درج ہو، نیز ایگری فئیر پرائس شاپس سمیت تمام سٹالز پر اعلی کوالٹی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں انہوں نے فروخت کے لئے رکھے گئے آٹے کے تھیلو ں کا وزن چیک کیا اور ہدایت کی کہ ملزانتظامیہ الیکٹرانک کنڈا موقع پر رکھے تاکہ اگر کوئی خریداروزن چیک کرنا چاہے تو اسکی تسلی کرائی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(بیورورپورٹ)سپیشل پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے پھل ، دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر تین گراں فروشوں کے خلاف تھانہ لاری اڈا اور تھانہ سول لائنز میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران سپیشل پرائس مجسٹریٹ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، ڈھکی کے علاقہ میں اسلم پرویز کو آڑو ، قمر سیالوی روڈ کے علاقہ میں عمران اور اے ڈویژن کے علاقہ میں اصغر کو دہی مہنگے داموں فروخت کرتے پکڑ لیا تینوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں ۔