اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ناتجربہ کاربمرا اور راہول نے زمبابوے کے دانت کٹھے کر دیئے: پہلے ون ڈے میں بھارت کی 9وکٹ سے فتح

ہرارے(نیوز ڈیسک) زمبابوے کے دورے کیلئے ناتجربہ کار بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کے دانت کھٹے کر دیئے۔ باولرز کے بعد بلے باز وںنے بھی شاندار بیٹنگ کی اور 9وکٹوں سے فتح اپنی ٹیم کے نام کی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو زمبابوے کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی۔ پوری ٹیم آخری اوور میں صرف 168رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بمرا نے کیریئر بیسٹ باولنگ کی اور چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کلکرنی اور سرن نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ جواب میں بھارت کی پہلی وکٹ 11رنز پر گر گئی جب کرن نائر 7رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ریادو اور کے راہول نے کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور ہدف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ریادو 62اور کے راہول 100پر ناٹ آوٹ رہے.راہول کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں میں دوسرا ون ڈے 13جون کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔