اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کیلئے اظہر محمود کو باﺅلنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے آل راؤنڈر اظہر محمود کو باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ اظہر محمود کو باؤلنگ کوچ مقرر کیا جائے اور اظہر محمود بھی اس عہدے پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شارٹ ٹرم پلان پورے ہو گئے ہیں اور اب لانگ ٹرم پر کام کر رہے ہیں۔ ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی پرفارمنس اچھی اور ون ڈے میں خراب ہے ہے اس لئے ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو ٹارگٹ دئیے جائیں گے تاکہ ون ڈے اور ٹی 20 میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ بوٹ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا ہے اس لئے ہر سال بوٹ کیمپ لگانے کافیصلہ کر لیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی فٹنس مستقل طور پر بہتر ہو سکے۔ کرکٹ کی بہتری اور فروغ کیلئے سکول اور کلب کرکٹ پر توجہ دے رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ پی ایس ایل طرز پر ریجنز کو بھی سپانسرز مل جائیں۔ شہریار خان نے مزید کہا کہ آئی سی سی میٹنگ میں بگ تھری کو توڑنے کی کوشش کریں گے کیونکہ پاکستان چاہتا ہے کہ بگ تھری کا وجود نہ رہے۔