اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حسن ، حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں شامل

وزارت داخلہ نے سابق وزیر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاکستانی پاسپورٹ بلاک کرتے ہوئے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے۔ نیب کے مطابق حسن اور حسین نواز نیب ریفرنسز میں اشتہاری ملزم ہیں۔ دونوں کے نام بلیک لسٹ میں شامل کر کے ان کے پاکستانی پاسپورٹ بلاک کر دئیے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے بیٹے اب پاکستانی پاسپورٹ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ وزارت داخلہ نے کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا ہے۔ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔دوسری جانب سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔ نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی، فواد حسن فواد اس وقت آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔