اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلدیاتی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(محمدجابر)نئی حکومت نے پنجاب، کے پی، اسلام آباد میں بلدیاتی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا،اپنے ایک بیان میں مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا تھا کہ شہروں میں میئر کے انتخابات براہ راست کرائے جائیں گے،بلوچستان اور سندھ حکومتوں کو بھی قائل کریں گےجبکہ اسلام آباد میں بھی صوبائی اسمبلی بنانے کا معاملہ زیر غور ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بیرون ممالک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے معاہدے بھی کیئے جائیں گےبابر اعوان نے کابینہ کی منظوری کے بعد پرانا نظام وقت سے پہلے ختم کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔