اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات کی رہائشی 21سالہ لڑکی کے ہاں بیک وقت 3بچوں کی پیدائش

گجرات(یونس مرزا)اُوپر والا جب بھی دیتا دیتا چھپڑ پھاڑ کے۔گجرات میں 21سالہ لڑکی کے ہاں بیک وقت 3بچوں کی پیدائش، والدین اور عزیز و اقارب خوشی سے نہال۔ گلبرگ کالونی کے رہائشی 22سالہ باڈی بلڈر ابراراوراُسکی اہلیہ ہاجرہ کے ہاں دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی پیدائش پرخاندان کے لوگ اور ابرار کے دوست خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زچہ اوربچہ سبھی صحت مند ہیں ۔موبائل شاپ پر کام کرنیوالے22سالہ ابرار کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ بچوں کی پیدائش پر محرم الحرام کی مناسبت سے انکا نام حسن ، حسین اور زہرہ تجویز کر رکھا ہے۔ابرارکا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اپنی رحمت اور نعمت دونوں سےنوازا۔