اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی قراردادقومی اسمبلی میں منظور

نیوز الرٹ:قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیرکیلئے قرارداد منظورکرلی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے قراداد پیش کی، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے متنازع ڈیمز کی تعمیرکے خلاف احتجاج کیا۔ پیپلزپارٹی کے یوسف تالپورنے کہا کہ وہ ڈیم نہ بنائے جائیں جن کو تین صوبے مسترد کرچکے ہیں تاہم بھاشا ڈیم پرہمیں کوئی اعتراض نہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ واٹر پالیسی میں بھاشا اور گومل ڈیم پر مکمل اتفاق ہوا تھا، صوبوں کے درمیان متفقہ واٹر پالیسی پر دستخط ہوئے تھے، ہمیں پانی کی بچت کیلئے بھی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، پانی جمع کرنے سے زیادہ اہم پانی بچانا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواجہ آصف نے جس دستاویز کا ذکر کیا اس سے ہمیں اتفاق ہے، اگرخیبرپختونخوا اور سندھ کو کالا باغ ڈیم پراعتراض ہے توہم یہ منصوبہ نہیں چھیڑیں گے، کالا باغ ڈیم پربلاوجہ قومی بحث شروع کروا دی گئی ہے، ہم وفاق کی مضبوطی کے لیے صوبوں کے تحفظات کا احترام کریں گے۔