اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکیم اللہ محسود کے بھائی اور چچا نے اہم کمانڈروں سمیت خود کو فورسز کے حوالے کر دیا

کورم ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد نے رضاکارانہ طورپر اپنے آپ کو سیکورٹی فورسزکے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد سمیت چند طالبان کمانڈرزنے ہفتہ کی رات کو کرم ایجنسی میں اپنے اپ کو مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا،ذرائع کے مطابق اپنے آپ کو حوالگی کے بعد تمام افرادکو ضلع ہنگوکے علاقہ ٹل میں سیکورٹی فورسز کے ایک قلعہ میں منتقل کردیاگیا،بتایاگیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب حکیم اللہ محسود کے بھائی اورچچا نے چند کمانڈروں سمیت شہیدانوں ڈنڈ کے علاقے میں اپنے آپ کو سیکورٹی حکام کے حوالے کیا تاہم یہ فوری معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے یا اسی علاقے میں پھررہے تھے اورکہیں چھپے ہوئے تھے ، سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ کورم ایجنسی میں افغان سرحد کو ہفتے کی شام کو کھولا گیا تھا یہ سرحدی پوائنٹ بھی طورخم پر کشیدہ حالات کی وجہ سے بند کردیاگیا تھا،یادرہے کہ شمالی وزیرستان میں حکیم اللہ محسودنومبر2013میں امریکی ڈرون حملے میں ماراگیاتھا۔