اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدے میں بدل گیا

راولپنڈی(محمد جابر )راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع گھر میں آگ لگنے سے 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں، مرنے والوں میں دلہن بھی شامل ہے جس کی ایک دن بعد رسم حنا کی تقریب منعقد ہونا تھی۔راولپنڈی میں خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدے میں بدل گیا جب شادی تقریب کے دوران گھر میں آگ بھڑک اٹھی، حادثہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا۔ آگ لگنے کے باعث 14 سالہ حنا، 20 سالہ حفظہ، 24 سالہ ثنا اور 25 سالہ مناہل بری طرح جھلس گئیں جو ہسپتال منتقل کئے جانے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گئیں،مرنے والوں میں دلہن بھی شامل ہے۔ دلہن کے چچا کے مطابق ثنا کی ایک دن بعد مہندی کی تقریب اور اگلے بارات تھی۔ عینی شاہد کے مطابق فائربریگیڈ کی جو گاڑی پہلے موقع پر پہنچی اس کے پاس پانی نہیں تھا جس کے باعث لڑکیاں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہوئیں۔ دوسری جانب ریسکیو ترجمان راولپنڈی نے الزام لگایا کہ ریسکیو ٹیم پر تشدد کیا گیا، انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی، آگ بجھانے کے دوران رکاوٹ ڈالی جاتی رہی۔ریسکیو اہلکاروں نے کہا کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ۔