اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکرلیے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے قطر جانے والے مسافروں کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔اے این ایف کے مطابق ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ مسافرکے جوتوں سے کروڑوں مالیت کی 798 گرام آئس ہیروئین برآمد ہوئی تھی، ملزم راشد خان پرواز اے کے 615 سے دبئی جا رہا تھا۔اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتارواضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی تھی۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔