اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اوکاڑہ: سابق صوبائی وزیر کے بھائی گونگے پیر کی سرِ بازار طالبات کی وین روک کر غنڈہ گردی۔۔۔

اوکاڑہ(آصف کھوکھر سے)اوکاڑہ کے قصبے حجرہ شاہ مقیم میں سابق صوبائی وزیر کے بھائی حامد شاہ عرف گونگا پیر کی سربازار طالبات سے غنڈہ گردی۔۔۔ سرکاری سکول کی وین روک کر ڈرئیور اور طالبات پر بدترین تشدد کیا گیا۔عینی شاہدین کےمطابق طالبات کو وین سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور تھپڑ مارے گئے۔گونگا پیر اور اُسکے ساتھیوں نے طالبات کو تشدد کا نشانہ بنانے ہوئے طالبات کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے ۔شہریوں کے اکٹھا ہونے پر حامد شاہ اپنی جیپ کو چھوڑ کر زبر دستی کالج وین اور ڈرائیور کو لیکر فرار ہوگیا۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہویے کوٹ شوکت سلطان کے مقام پر قصور ملتان روڑ بلاک کر دیا اور سخت نعرے بازی کی۔ پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مقدمہ درج کرکے کاروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی پر مظاہرین کو منتشر کرایا۔بعدازاں پولیس نے کالج طالبات کو اغواء کرنے، تشدد کانشانہ بنانے اور اشیاء چھیننے کے الزام میں گونگا پیر اور اُسکے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔تاہم گونگے پیر کے ساتھیوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم تاحال روپوش ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل گونگے پیر نے اپنے مردہ کتے کو جائے نماز میں لپیٹ کر مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا تھا۔جس پر اہل علاقہ میں ابھی تک تشویش پائی جاتی ہے۔