اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات: 45سالہ شخص کی 9سالہ بچی سے جنسی زیادتی، پولیس کی بروقت کاروائی ،ملزم گرفتار۔

گجرات (پریس ریلیز) گجرات پولیس کی بروقت کاروائی ،محلہ نیامت پورہ میں9سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم پولیس کی بہتریں حکمت عملی سے گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہین پولیس کودرخواست موصول ہوئی کہ محلہ نیامت پورہ میں9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔علاقہ گشت میں مصروف پولیس اطلاع موصول ہونے پر فوراً جائے وقو عہ پر پہنچے اور تفصیلات اکھٹی کی گئی ۔مدعی نے بتایا کے میری بیٹی کے ساتھ درندہ صفت شخص ظہور احمد ولد منظور احمد قوم موچی سکنہ محلہ نیامت پورہ نے زبردستی زنا کیا ہے مدعی کی درخواست پر فوری مقدمہ کا اندراج کیا گیا ۔اور وقوعہ کی بابت ڈی پی او گجرات کو آگاہ کیا گیا ۔جس پر ڈی پی اوگجرات سید علی محسننے سفاک ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ اوشاہین فیاض احمد اور دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیا ۔ایس ایچ او تھانہ شاہین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور محکما نہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ظہور احمد ولد منظور احمد کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔پولیس کے فوری ایکشن پرعوامی حلقوں اور بچی کے والدین نے گجرات پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔