اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹیکس کا بوجھ غریبوں پر ڈالنا ظلم ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم نے کبھی مدینہ کی ریاست کو فالو ہی نہیں کیا۔ مدینہ کی ریاست دنیا میں کامیاب ماڈل تھا۔ مدینہ کی ریاست میں اہم چیز پیسے والوں سے پیسے لیکر کمزور طبقے پر خرچ کیا جاتا تھا۔ یہی چیزیں انگلینڈ نے اپنائی۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں سب سے کم لوگ پاکستان میں ٹیکس دیتے ہیں، ملک میں پیسے والے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ہمیں اس نظام کو بہتر کرنا ہوگا، سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم کا نظام ہے۔ ہمیں حالات کے مطابق اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ ملک میں صرف 17 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ زیادہ ٹیکس عام لوگوں سے لینا ناانصافی ہے۔ موجودہ حالات میں اگر ہم نے اپنے کو تبدیل نہ کیا تو مزید مشکل حالات آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ایک نیا کلچر متعارف کرا رہے ہیں۔ ٹیکس کا پیسہ عیاشیوں کے لیے نہیں ہوتا۔ ہم نے فیصلہ کیا کسی کو بھی ٹیکس کے پیسے سے بیرون ملک علاج کے لیے نہیں بھیجنا۔انہوں نے کہا کہ کھانے کا سارا خرچہ میں خود کرتا ہوں جبکہ سابق حکمرانوں کا علاج بھی بیرون ملک کرانے جاتے تھے۔ شریف خاندان اور اسحاق ڈار بیرون ملک علاج کے لیے جاتے تھے۔ شہباز شریف کا داماد علاج کے لیے بیرون ملک بھاگا ہوا ہے۔