اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے 70 برس کے دوران 3جنگیں لڑ چکے ہیں تو ایک اور جنگ بھی لڑسکتے ہیں۔رشیین ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پلوامہ واقعے پر کوئی شواہد نہیں دیئے، ہم نے بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،پاک بھارت کےدرمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرہے، اس مسئلے کو مذاکرات سے حل کیا جانا چاہیے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی، بھارت نے اس کا بھی جواب نہیں دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے پاکستان کو کمزورکرنےکی کوشش کررہاہے، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں، ہم نے خطےمیں امن کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہمارا پہلا آپشن ہے کہ 70 سال میں ہم آپس میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں تو ایک اور جنگ لڑسکتےہیں، دوسرا آپشن ہے کہ ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کے لیے کام کرتے رہیں جب کہ تیسرا راستہ یہ ہے کہ ہم مل کر بات کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر بن جائیں، ہم بھارت کو تیسرے آپشن کی پیشکش کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔