اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ملزمہ جہاں ملے گرفتار کر لیا جائے

راولپنڈی کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئے،بتایا جائے کہ اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا گیا یا نہیں،۔عدا لت نے ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے،عدالت نے وکلاء اور پراسیکیوٹر سے ملزمہ کے کیس کی تمام تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دیا،آ ٓیندہ کی تاریخ کا پوچھنے پر جج ارشد حسین بھٹہ نے کہاکہ آپ عدالتی حکم کا انتظار کریں، ایان علی کو مسلسل عدالت طلب کیا جاتا رہا مگر وہ نہیں آئیں۔ انسپکٹر کسٹم سامہ منعم نے کہا کہ ماڈل نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے،میں جب کراچی گیا تو بتایا گیا کہ ماڈل بہت وقت سے یہاں آئی ہی نہیں۔

عدالت نے کہاکہ بس بہت ہوچکا ، اب قانون کا پہیہ چلے گا، عدالت نے ایان علی کو اشتہاری قرار دے کر ملزمہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کے تمام منقولہ غیر منقولہ اثاثے بھی ضبط کرلیئے جائیں اور ملزمہ جہاں ملے گرفتار کر لیا جائے۔کسٹم عدالت نے ملزمہ کے دونوں ضمانتیوں شوکت اور نواز کے 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ کیس کی آئندہ سماعت 18 مارچ کو ہوگی اور ملزمہ کے ریڈ وارنٹ جاری ہوں گے۔14 مارچ 2015 کو ایان علی اسلام آباد ائیرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں، عدالت نے انہیں ضمانت دی تھی تاہم ملزمہ 3 سال 3 ماہ سے غیر حاضر ہے۔