اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 19 نکاتی ایجنڈا زیرغور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، 4 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈا زیرغور آیا۔اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ اس کے علاوہ بھی سماجی بہبود کے لیے کئی نئے پروگرام لا رہے ہیں۔

کابینہ نے غربت کے خاتمے کیلئے نئی وزارت کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ سستا گھر سکیم کا بھی جلد افتتاح ہو رہا ہے جبکہ احساس کے نام سے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔فواد چودھری نے انڈین پریمئیر لیگ کی نشریات دکھانے پر پابندی کے فیصلے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کی وجہ سے سپورٹس کو متاثر نہیں ہونا چاہیے لیکن بھارت کی جانب سے ایسا رویہ رکھا گیا۔ بھارتی ٹیم نے حد ہی کر دی اور فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلا۔ بھارت کے اس رویے کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ زیادہ مشکل وقت نہیں، انشا اللہ بہتر وقت آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا یقینی بنائیں گے کہ رمضان المبارک میں میں کم سے کم لوڈشیڈنگ ہو۔دوسری جانب کابینہ نے وزارت پیٹرولیم کے ماتحت اداروں کے بورڈز کی تشکیل نو اور فاٹا کے ترقیاتی بجٹ کی خیبرپختونخوا حکومت کو منتقلی کی بھی منظوری دے دی، اجلاس میں وفاقی کابینہ نیپرا کی جانب سے ٹیرف مقرر کرنے کے فیصلے کی منظوری سمیت بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری کی تقرری پر بھی غور ہوا، جب کہ اجلاس میں غربت مٹاؤ اور سوشل پروٹیکشن کی وزارت کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، نئی وزارت شماریات ڈویژن کی جگہ کام کرے گی، اور شماریات ڈویژن کو وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔