احتجاج ٹریلر تھا، رویے نہیں بدلے تو بہت کچھ ہوگا

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر کا رویہ درست نہیں، اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے۔انھوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب سے کہوں گا، آپ فوری استعفیٰ دے دیں، آج ہمارا احتجاج صرف ٹریلر تھا، رویے نہیں بدلے تو بہت کچھ ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عوام اور ان کے حق کے لئے آئے ہیں، عزت تب ہی کریں گے، جب ہماری عزت کی جائے گی۔سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اسمبلی میں بات کرنے کاحق ہی نہیں دیا جاتا۔