اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بلاول این آر او مانگ رہے ہیں لیکن ہم نہیں دیں گے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر جذباتی ردعمل دینے کیلئے وزیر مواصلات مراد سعید نے مائیک سنبھالا تو اسی وقت اپوزیشن اراکین نے احتجاج شروع کر دیا لیکن انہوں نے اپنی بات جاری رکھی۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ اگر یہ جواب نہیں سنیں گے تو ہم بھی بولنے نہیں دیں گے۔ اپوزیشن خود بات کرتی ہے لیکن بعد میں سننے کی ہمت نہیں ہوتی۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو ’غلام‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو غریبوں کی بڑی فکر ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ابھی لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی نے اظہار خیال کیا ہے۔ بلاول سے امید تھی کہ وہ اپنے حلقے کے ایڈز کے کیسز پر بات کریں گے۔ عجیب تماشا ہے، ایک ایک گھنٹہ تقریریں کرتے ہیں، آج ہم نے ایوان میں لاڑکانہ میں ایڈز کے مسئلے پر بات کرنی تھی، صرف سوال سن لیتے۔اپنی جذباتی تقریر میں مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کسی چور کو این آر او نہیں دیں گے، بلاول این آر او مانگ رہے ہیں لیکن ہم نہیں دیں گے۔