اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گلگت بلتستان سےپاکستان میں دہشت گردی کرنے والا’را’ کا مقامی گروہ پکڑا گیا

گلگت بلتستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لیے انڈین خفیہ ایجنسی ”را“ کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔قوم پرست تنظیم بالاورستان نیشنل فرنٹ اور حمید گروپ کا مقامی گروہ پکڑا گیا۔ ان گروپوں کے چودہ کارندے گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔یہ قوم پرست تنظیم بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے لیے کام کرتی تھی۔ تنظیم کا ہدف ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے نوجوان تھے۔ تنظیم کا مقصد نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنا تھا۔تنظیم کے چیئرمین عبدالحمید خان کو ”را“ 1999ء میں بھارت لے گئی۔ عبدالحمید بھارت میں ”را“ ایجنٹس کرنل ارجن اور جوشی کی زیر نگرانی رہا۔عبدالحمید کو دہلی کے ایک تھری سٹار اپارٹمنٹ میں رکھا گیا۔ عبدالحمید کے 3 بیٹوں سمیت دیگر اہلخانہ کو بھی بھارت منتقل کیا گیا۔”را“ نے عبدالحمید کو کاروبار چلانے کیلئے بھارتی شناختی دستاویز اور سہولتیں دیں۔ عبدالحمید کے بیٹوں کے بھارت اور یورپ میں تعلیمی اخراجات ”را“ اٹھاتی رہی۔عبدالحمید 2007ء میں بین الاقوامی فورم میں پاکستان مخالف تقریر کیلئے برسلز گیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے گلگت بلتستان میں تنظیمی سرگرمیوں کیلئے ایک ارب روپے دیے۔