گجرات: FIAکی انسانی سمگلرز کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں۔۔۔

گجرات(اعجاز شاکرسے) ایف آئی اے گجرات سرکل کی انسانی سمگلرز کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں ۔ خاتون سمیت گیارہ انسانی سمگلرز گرفتار۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات سرکل احسن باجوہ کی سربراہی میں ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیموں نے گجرات اور منڈی بہاؤ الدین میں چھاپے مار کر بدنام زمانہ انسانی سمگلرز کو قابو کر لیا۔ منڈی بہاؤ الدین میں چھاپوں کے دوران محمد افضل، فضہ الیاس، صفدر اقبال، امداد حسین، شہباز، شاہد محمود ،کھاریاں سے محمد زبیر اورموضع دھیرکے گجرات سے محمد نواز وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات سرکل احسن باجوہ کے مطابق ملزمان سادہ لوح افراد کو سہانے مستقبل کے دکھا کر زمینی راستے سے یورپی ممالک میں بھجواتے تھے اور یہ ملزمان متعدد لوگوں کی رقوم ڈکار چکے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔