اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسٹیٹ بینک کیجانب سے مانیٹری پالیسی میں ریکارڈ اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں ریکارڈ اضافہ کیا، بنیادی شرح سود 1.5 فیصد اضافے کے بعد 10.75 فیصد سے بڑھ کر12.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2019 میں مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد رہی۔ اپریل میں شرح 8.8 فیصد تھی۔ جولائی سے اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 7 فیصد رہی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب مہنگائی بڑھی۔اجناس قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ میں اضافے سے حکومت کا قرض کیلئے مرکزی بینک پر انحصار بڑھا ہے، جولائی تا مارچ 2019ء کے دوران رواں کھاتوں کا خسارہ 29 فیصد کم ہوا ہے۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں رواں کھاتو ں کا خسارہ 9.6 ارب ڈالر رہا۔