اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع

میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس دوران صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری کے پیش کردہ اخباری تراشوں پر دلائل دیئے۔
آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دوران سماعت شہزاد اکبر سے متعلق خبر پڑھ کر سنائی اس دوران آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے جبکہ فاضل جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ نے آپ نے بیٹھنا ہے تو بیٹھ جائیں۔ سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیس کو دیکھنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف نیب نے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کی درخواست کی۔ اس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اگلی سماعت عید کے بعد ہی رکھ لیں اس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ سماعت عید کے بعد نہیں رکھ سکتے۔ ایک وقت میں ریمانڈ 15 دن کا ہوسکتا۔لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ اس دوران عید کی چھٹیاں آجائیں گی، ہفتہ اتوار کا دن ہو گا، ایسا کریں کہ پھر آپ 19 اگست کی تاریخ رکھ لیں، 13، 14 اور 15 اگست کی چھٹی ہو گی۔
عدالت نے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور کہا کہ سابق صدر کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔