اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمر قید کی سزا پچیس سال یا پوری عمر؟،لارجر بینچ تشکیل

اسلام آبادمیں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ہارون الرشید بنام اسٹیٹ مقدمہ کی سماعت کی ۔جس پرچیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئےعمر قید کی مدت کے تعین کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا جو اس معاملے کا فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی سزا پر پچیس سال جیل کاٹنا ہوگی یا پوری عمر؟ہارون الرشید کو قتل کے 12 مختلف مقدمات میں 12 مرتبہ عمرقید کی سزا ہوئی، مجرم 1997 سے جیل میں ہے، 22 سال سزا کاٹ چکا ہے، عدالت عمرقید کی 12 سزاؤں کو ایک ساتھ شمار کرنے کا حکم دے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کیا یہ غلط فہمی نہیں عمر قید کی سزا کی مدت 25 سال ہے، جب یہ پتہ نہیں زندہ کتنارہنا ہے تواس کوآدھا کیسے کردیں، ایسے کیس کا انتظارتھاجس میں عمرقید سزا کی مدت کا فیصلہ کریں، جیل کی سزا میں دن رات شمار کیے جاتے ہیں، اس طریقے سے مجرم پانچ سال بعد باہر آجاتا ہے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ بہت سی غلط فہمیوں کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، عمر قیدکی سزا کی مدت کے تعین کامعاملہ عوامی اہمیت کا ہے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور پراسیکیوٹرز جنرل کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، جبکہ رجسٹرار آفس کو معاملہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔