وزیر اعظم کا سعودی ولی عہدکوٹیلی فون، تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت

سعودی خبر رساں اداروںکے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب کے امن اور عالمی معیشت کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین نے تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد سعودی حکومت کو میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔