اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عراق کے وزیر اعظم اپنا عہدہ چھوڑنے پر راضی

عراقی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی صدر برھم احمد صالح نے جمعے کے روز اپنے خطاب میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اپنا عہدہ چھوڑنے پر راضی ہوگئے۔
برھم احمد کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل طاقت، تشدد کے استعمال میں نہیں بلکہ بات چیت سے ہی ممکن ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم متبادل امیدوار دستیاب ہونے کی صورت میں عہدہ چھوڑنے پر راضی ہیں تاکہ ملک میں جاری مظاہرے ختم ہوں اور امن و امان قائم کیا جاسکے۔
عراقی صدر کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے ملاقات کر کے مشاورت کی، نیا انتخابی قانون آئندہ ہفتے پارلیمان میں پیش کردیا جائے گا جس سے شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہوگی اور جیسے ہی قانون منظور ہوگا عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا جائےگا۔
یاد رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں گزشتہ ماہ سے مظاہرے جاری ہیں، مختلف واقعات میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر عہدہ چھوڑیں اور ملک میں 60 روز کے اندر نئے انتخابات کرائے جائیں۔