افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغان امن عمل، خطے میں سلامتی کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنا چاہتی ہیں، ملک دشمن قوتوں کا اتحاد بنتا نظر آرہا ہے جو پاکستان کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی الرٹ رہنا ہوگا، پوری قوم کو مل کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئٹہ اورپشاورکے دھماکوں کا ذکرکیا، اپنی اطلاعات اور خدشات پر ان سے بات کی، انہیں کہا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کی سکیورٹی کا بندوبست کیا تھا۔
گستاخانہ خاکوں پرایک طبقہ سیاست کرنا چاہتا تھا، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پرسکیورٹی کا مکمل بندوبست کیا جائے گا۔