شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ منظوری کے بعد شہباز شریف کانام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا،شہباز شریف کو اگر اجازت دی گئی تو انہیں واپس لانا مشکل ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کے 5 افراد پہلے سے مفرور ہیں اور لندن میں بیٹھے ہیں، ان کے خلاف مقدمے میں 5 افراد سرکاری گواہ بن گئے ہیں، اگر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی تو وہ ان پر اثر انداز ہوسکتے تھے۔