اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

21 دسمبرکو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کریں۔لاہور کورٹ کا حکم

لاہور(آن لائن )لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے سموگ کی شدت میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ حکومت پنجاب 21 دسمبر کو سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرے ۔ عدالت نےمقدمے کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت 20 دسمبر سے سکول بند کرنے پر غور کرے ،اگر صوبائی حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو پھر عدالت فیصلہ سنائے گی۔جبکہ دوسری جانب وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سردی زیادہ ہو رہی ہے، لوگوں نے چھٹیوں کے حوالے سے پلان کیے ہوتے ہیں، چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنی چاہئیں، ہماری سفارش ہے کہ 20 دسمبر سے موسم سرما تعطیلات کریں۔اب تعلیمی حوالے سے کیا فیصلہ کیا جائے گا اس کا فیصلہ 4 دن کے اندر اندر کیا جائے گا ۔