اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

موسم برسات میں ممکنہ سیلاب سے بچائو ، ریسکیواور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس

گجرات(بیورورپورٹ)موسم برسات میں ممکنہ سیلاب سے بچائو ، ریسکیواور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس زیر صدارت ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فلڈر یلیف آفیسر /اے سی گجرات نورالعین، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری، ایکسین انہار سید قلب عباس، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر عدنان اسلم، پاک فوج کے افسران لیفٹیننٹ کرنل عدنان، میجر ہمایوں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیلاب سے بچائو، سیلاب کی صورت میں ریلیف اورریسکیو سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت میں مختلف علاقوں میں 25ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں گے جبکہ ہر کیمپ کا انچارج ریونیو آفیسر ہوگا۔ ای ڈی او ہیلتھ نے اجلاس کے شرکاء کو ایمرجنسی صورتحال میں محکمہ صحت کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج متاثرین کی امداد کے لئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔