اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلدیاتی نمائندے فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ

گجرات(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی نمائندے فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ایڈمنسٹریٹرز یونین کونسلوں اور وارڈز کے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے ساتھ ہر پندرہ روز بعد باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے مشاورت سے اقدامات کئے جائیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جناح ہال سرائے عالمگیر میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان نے بھی اظہار خیال کیا ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سرائے عالمگیر /اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ڈی او سی او الطاف حسین جگ، ٹی ایم او عمر شجاع بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد ضلع گجرات میں یونین کونسلوں کی تعداد 117سے بڑھ کر 129ہوگئی ہے وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر حکومت پنجاب نے تمام یونین کونسلوں کو بلا تفریق پارٹی وابستگی پہلے مرحلے میں 25پچیس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہیں ، نومنتخب چیئرمین اور انکے ساتھی ارکان ان فنڈز سے اپنی دفاتر کی تزئین و آرائش کریں اور ضروری سامان خریدا جائے جبکہ جن یونین کونسلوں کے دفاتر کی عمارتیں موجود نہیں اسسٹنٹ کمشنرز اور چیئرمین متعلقہ دیہاتوں میں شاملاٹ یا مشترکہ مفادات کے لئے مختص اراضی تلاش کرکے یونین کونسلوں کو فراہم کریں گے جبکہ حکومت کی طرف سے جاری فنڈز سے فوری طور پر اس اراضی پر ان یونین کونسلوں کے دفاتر کی عمارتیں تعمیر کی جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں کے کونسلرز کو فنڈز کے اجراء کے حوالے سے بھی حکومتی سطح پر پالیسی وضع کی جارہی ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا تاہم میونسپل وارڈز کے کونسلرز بھی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کر دیں اس مقصد کے لئے ٹی ایم ایز دفاتر کے ہالز بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ منتخب بلدیاتی نمائندے یونین کونسلوں میں پیدائش، اموات، نکاح، طلاق کے حوالے سے درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کی جائے ۔ انہوںنے واضع کیا کہ سیکرٹری یونین کونسلز چیئرمین یونین کونسلز کی ہدایات ماننے کے پابند ہیں خلاف ورزی کرنیوالے سیکرٹریز کو فوری ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ ایم پی اے ملک حنیف اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے بلدیاتی نمائندوں، ارکان اسمبلی اور سرکاری افسران کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد مسائل کا تیزی سے ازالہ ہوگا۔