اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آخری عشرےمیں رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ

گجرات(بیورورپورٹ)رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے،خریداروں کو ضرورت کے مطابق چینی ، آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سستا رمضان بازار کھاریاں کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انچارج رمضان بازار تحصیلدار محمد افضل اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ضلع گجرات کے 10رمضان بازاروں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران 2لاکھ 58ہزار 406کلو گرام چینی فروخت کی جاچکی ہے جبکہ چینی کے نرخ مارکیٹ سے 10روپے فی کلو گرام کم تھے۔ اسی طرح دس کلو گرام آٹے کے 45586تھیلے فروخت کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں گرانفروشوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری ہے اور گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے 287مقامات پر ریڈ کرکے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں چیک کیں اس دوران 82مقامات پر گرانفروشی پائی گئی جس پر 30ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 52گرانفروشوں پر 62500روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔