اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہریوں کو صحت بخش گوشت، چکن اور دودھ کی فراہمی کے لئے ضلع میں ماڈل شاپس کی بھرپو ر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، اے ڈی سی

گجرات(بیورورپورٹ)اے ڈی سی /ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت بخش گوشت، چکن اور دودھ کی فراہمی کے لئے ضلع میں ماڈل شاپس کی بھرپو ر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے والے فوڈ پوائنٹس کو کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہا رانہوںنے گلزار مدینہ روڈ پر ماڈل چکن شاپ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، ٹی ایم او خرم محمود اور معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اے ڈی سی نے کہا کہ اس سے قبل ضلع بھر میں بڑی تعداد میں ماڈل میٹ شاپس اور ماڈل ملک شاپس کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی واضع پالیسی ہے کہ جہاں مضر صحت اشیائے خورد و نوش کی سختی سے روک تھام یقینی بنائی جائے گی وہیں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے والے افراد کو کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل شاپس پر سہولیات کے لئے اخراجات کے پیش نظر ان دوکانوں کے مالکان کو اوپن مارکیٹ سے بہتر ریٹس دیے جاتے ہیں ۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع گجرات میں جلد مزید ماڈل چکن شاپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔