اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیویارک:پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کا رمضان کرکٹ کپ، مہمان خصوصی چوہدری پرویز ریاض نے انعامات تقسیم کئے

نیویارک(بیورورپورٹ) پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO)کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رمضان کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس خوبصورت تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز ریاض تھے ۔ چوہدری پرویز ریاض گرائونڈ میں پہنچے تو ایونٹ کی آرگنائزنگ ٹیم ہمایوں ریاض ، اظہار اعوان اور دیگر نوجوانوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ ان کا مختلف کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا۔ چوہدری پرویز ریاض نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز ریاض کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں PAYOکی طرف سے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی مثبت اقدام ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ رمضان کپ کے سلسلہ میں گرائونڈ کو پاکستان اور امریکہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔جبکہ انتظامیہ کی طرف سے شرکاء کیلئے بہترین افطاری کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔ رمضان کرکٹ کپ کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔ 13490584_10153628160361889_7528427609647129922_o 13497759_10153628161266889_1255133244264367279_o 13507170_10153628159521889_7070029307491788974_n 13517468_10153628159826889_7534823799705410204_o 13567330_10153628160946889_3162312402794657116_n 13575831_10153628160666889_455345848505482328_o