اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں ،پارہ 50 کے پار پہنچ گیا

پاکستان میں گرمی کی شدت انتہا تک پہنچ گئی ۔مختلف شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔گزشتہ رات سندھ کے بالائی اضلاع بے نظیر آباد اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ڈی جی خان اورمہنجوداڑومیں درجہ حرارت 50 رہا۔سبی ، دادو ، سکھر، لاڑکانہ اور خیر پور میں درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی اور گرم ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔تاہم شام کے بعد ملک کے میدانی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔