اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیویارک: سپر مارکیٹ میں نوجوان کی سیاہ فام شہریوں پر فائرنگ،10 افراد ہلاک

نیویارک کی ایک سپر مارکیٹ میں سفید فام نسل پرست نوجوان کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے علاقےبفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فوجی وردی میں ملبوس ایک سفید فام نوجوان نے خریداری میں مصروف سیاہ فام افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

حملہ آور نے فوجی وردی پہن رکھی تھی اور اس کی بندوق پر نسل پرستانہ الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ ملزم نے سارا واقعہ سوشل میڈیا پر لائیو بھی نشر کیا تھا۔ نوجوان حملہ آور بروم کمیونٹی کالج کا طالب علم ہے۔

نیو یارک پولیس نے ملزم کو موقعے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا۔