اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اداکارہ اشنا شاہ بشریٰ اقبال کے صبر اور استقامت کی معترف

عامر لیاقت کی تیسری بیوی کی جانب سے خلع کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد معروف اداکارہ اشنا شاہ عامر لیاقت کی پہلی سابقہ بیوی بشریٰ اقبال کے حق میں بول پڑیں۔

اشنا شاہ نے ٹوئیٹرپیغام میں بشریٰ کو صابر اور عظیم عورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ آپا نے مثال بن کر ثابت کر دیا ہے کہ صبر، خاموشی اور کسی مسئلہ کواللہ کے حضورچھوڑ دینا ہی بہترین ردعمل ہے۔ اب سے میں اس عمل کو اپنی زندگی میں شعوری طور پر نافذ کروں گی ۔اشنا شاہ نے لکھا کہ سبق سیکھانے کے لیے شکریہ

یاد رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد دسمبر 2020 میں ایک پیغام میں کہا تھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں ۔