اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،طالبان نے اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

افغان صوبے غزنی سے پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،3 اسمگلر گرفتار کر لیے گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق اسلحے سے بھراہوا ٹرک صوبہ غزنی کے ضلع قرہ باغ میں ایک کارروائی کے دوران پکڑا گیا۔اسلحہ افغان بارڈر پر پاکستان میں داخلے سے قبل پکڑا گیا

دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے جن سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ملزمان سے تحقیقات میں پاکستانی ادارے بھی دلچسپی لے رہے ہیں ۔