اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان اسٹبلشمنٹ سے لڑائی کی بجائے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنائیں ،پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے ہے ۔اس سے زیادہ نیوٹریلیٹی کیا ہوگی کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت اسٹیبلشمنٹ نے گرائی یا امریکی سازش نےمناسب نہیں کہ اس وقت کوئی ایسی بات کریں جس کا فائدہ کوئی نہیں ہے ۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ میں کوئی اختلافات نہیں جو چودھری شجاعت کی پارٹی تھی یہ وہی پارٹی ہے۔ طارق بشیر چیمہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں ۔چیمہ صاحب ہمارے ساتھ ہیں ہم سب ایک ہیں ۔وہ وزیر بنے تو کیا فرق پڑتا ہے یہ حکومت کتنی دیر چلنی ہے۔ وزارتیں ختم ہونی ہے اور انہیں لوٹ کر گھر ہی آنا ہے۔