اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ، را کے ایجنٹ سمیت 9 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے گزشتہ 7 روز کے دوران 38 خفیہ آپریشنز کیے گئے جس دوران بھارتی خفیہ ادارے را کے ساتھ تعلق رکھنے والے نوید اختر سمیت 9 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق را سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ نوید اختر کو لاہور میں خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم جوہر ٹاؤن اور انار کلی بم دھماکوں میں ملوث ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افرد کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کی گئی ۔ ان میں سے 9 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض ،سید تقی الحسنین ،اسد عباس، صدام حسین ، عبداللہ خان ، ارشد، جمیل الرحمان اور خالد محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق القائدہ ، تحریک طالبان پاکستان ،لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ محمد پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے میں سے 5 کلو بارودی مواد،40 ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز،5 دستی بم ،82 ہزار 240 روپے نقد اور جیپ برآمد کی گئی ہے۔