اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مونس الہیٰ کے کیس میں چپڑاسی کی انٹری ،نواز بھٹی چپڑاسی کے کتنے اکاؤنٹس ہیں ؟

ایف آئی اے کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہیٰ کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے نواز بھٹی نامی چپڑاسی کے32 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے سوال نامے پر مونس الہیٰ نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی نواز بھٹی چپڑاسی کو نہیں جانتے اور اس متعلق کسی اکاؤنٹس کی معلومات بھی نہیں ہیں ۔

مونس الہیٰ نے کہا کہ آر وائی گروپ بنانے میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ۔عمر شہریار سے کاروباری نوعیت کا تعلق ہے۔راسخ الہیٰ سے شیئرز بطور تحفہ لیے۔

انہوں نے کہا کہ 18 اعشاریہ 63 فیصد شیئرز سرمایہ کاری کرکے ایم ای کیپیٹل لمیٹڈ کے ذریعے حاصل کیے ۔ ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ واضح ہے۔ ایف آئی اے نے مونس الٰہی سے 33سوالات کے جواب مانگے تھے ۔

یاد رہے کے ایف آئی اے میں مونس الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔