اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہ کر دیا،نواز شریف

مسلم لیگ (ن ) کے سربراہ نواز شریف کا کہنا ہے عمران خان نے تبدیلی کے نام پر پاکستان کے ساتھ جو کیا قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہ کر دیا۔

نواز شریف نے لندن میں پارٹی رہنما امیر مقام سے ملاقات کی ۔ امیر مقام نے نواز شریف کو خیبر پختون خوا میں سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔نواز شریف نے کہا عمران نیازی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ اتحادی حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے جبکہ انہوں نے خیبر پختون خوا میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے متعلق ہدایات بھی جاری کی ۔