روس کا جنگی جہاز یوکرین میں گر کر تباہ، 4 فوجی ہلاک

عالمی میڈیا کے مطابق روس کا جنگی جہاز بمباری کرنے کے لیے یوکرین کی طرف روانہ ہوا جو کہ یوکرین کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

روسی حکام کے مطابق جنگی جہاز روس سے فیول ری فل کرانے کے بعد یوکیرن کی طرف روانہ ہوا ،یوکیرنی حدود میں داخل ہونے کے بعد جہاز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔

خبروں کے مطابق پائلٹ نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈگ کی کوشش کی جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی ۔ طیارے میں 9 افراد سوار تھے ۔

مقامی افراد نے 5 فوجیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جبکہ 4 فوجی ہلاک ہو گئے ۔